جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس کے مختلف ونگز کے1022افسران و اہلکاروں کی اگلے عہدوں پر ترقی

169اے ایس آئیز کی سب انسپکٹرز453ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی اور400 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پولیس دوست ویژن کے مطابق لاہور پولیس میں افسران و اہلکاروں کی پروموشن کاعمل تیزی سے جاری ہے

لاہور(خبر نگار، کرائم رپورٹر)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پولیس دوست ویژن کے مطابق لاہور پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی پروموشن کاعمل تیزی سے جاری ہے۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی چیئرمین شپ میں منعقدہ بورڈ میں کیپٹن (ریٹائرڈ) ایس ایس پی(ایڈمن)مستنصر فیروز، ایس ایس پی(آپریشنز)صہیب اشرف، ایس ایس پی(انویسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری شامل تھے۔ لاہور پولیس کے مختلف ونگز کے1022افسران اور اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔ 169اے ایس آئیز کی سب انسپکٹرز453ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی اور400 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اے ایس آئی سے سب انسپکٹر اور ہیڈ سے اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں 25لیڈی پولیس آفیسر بھی شامل ہیں۔ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے 295،ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کی ترقی کے538اورکانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کی ترقی کے427کیسز زیر غور آئے تھے۔
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔ ایس ایس پی (ایڈمن)مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت کے مطابق محکمہ پولیس کے افسران واہلکاروں کی بروقت ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی سی پی او لاہور کے احکامات کی روشنی میں پولیس ملازمین کے ملازمت سے متعلق امور کو شفاف ا نداز سے ڈیل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر کمانڈ ترقی پانے والے پولیس آفیشلز قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button