لاہور (خبر نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں تنظیم سازی کا مرحلہ تیزی سے جا ری ہے۔ اہل حدیثوں کے انفرادی سیاسی تشخص کو بحال کرنا ہما ری اولین کوشش ہو گی۔ آنے والے وقتوں میں جمعیت اہل حدیث پاکستان ملک کی بڑی جما عتوں میں شامل ہو گی۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کو اسلام کا دیس بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا ہما ری اولین کوشش ہو گی کہااپنے پلیٹ فارم سے آنے والے انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جائے اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو ان شاء اللہ تعالیٰ اسمبلیوں میں پہنچ کر عالم اسلام کے ساتھ ساتھ قوم اوراہل حدیثوں کے حقوق کی حقیقی جنگ لڑیں گے۔ یونین سطح پر جمعیت اہل حدیث پاکستان کی تنظیم سازی کے مرحلے کو تیز کر دیا ہے الحمد متعدد صوبوں میں جمعیت اہل حدیث پاکستان کی تنظیم نو کا مر حلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ ملک کے طول و عرض میں جمعیت اہل حدیث کا نظم پھیلا ئیں گے جو اہل حدیث نوجوان لبرل، سیکولر جماعتوں، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ق لیگ، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم میں موجود ہیں وہ ان سے اپنی راہیں جدا کر کے جمعیت کے پلیٹ فارم پر آئیں۔
Related Articles
Check Also
Close