پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والے انسپکٹرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

تمام افسران نئے عہدے کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پہلے سے زیادہ محنت ، فرض شناسی اور خدمت خلق کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور

لاہور(خبرنگار, کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد سنٹرل پولیس آفس میں کیا گیا جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر سینئر افسران نے ترقی پانے والے انسپکٹرز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔ فیصل آباد ریجن کے 20 اور شیخوپورہ ریجن کے 22 افسران کو نئے عہدے کے رینک لگائے گئے۔ انسپکٹرز کی عزت افزائی کی تقریب میں انکے اہل خانہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔

آئی جی پنجاب نے محکمانہ ترقی پر انسپکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے بھرپور محنت اور فرض شناسی سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ ترقی اور رینک میں اضافہ در حقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے، لہذا تمام افسران نئے عہدے کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پہلے سے زیادہ محنت ، فرض شناسی اور خدمت خلق کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ بہترین کمانڈر کے طور پر ماتحتان کے ساتھ زیادہ وقت گذاریں ، انکی ضروریات کا خیال رکھیں، اچھی کارکردگی کیلئے ہر ممکن راہنمائی کریں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ خوش اخلاقی ، حسن سلوک اور خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت اور حفاظت کریں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پچھلے چار ماہ کے دوران ہر رینک اور فیلڈ فارمیشنز میں ریکارڈ ترقیاں دی گئیں ، ترقیوں کا یہ سفر جاری رہے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ اعلی کارکردگی، بہتر رویے اور انسداد جرائم سے ان ترقیوں کا حقیقی فائدہ عوام الناس کو پہنچائیں، ظالموں ، ڈکیتوں، راہزنوں، منشیات فروشوں بدمعاشوں اور عوام کے درمیان سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر پنجاب ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button