پاکستانسٹیسیاست

’انتخابات2023 کنونشن“ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل،13جون کو الحمرہ ہال میں منعقد ہو گا

امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی محمد فاروق چوہان کے ہمراہ سینئر صحافیوں، اینکر پرسنز اور تجریہ نگاروں سے ملاقاتیں

رہنماوں نے جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے زیر اہتمام ہونے والے کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جماعت اسلامی پنجاب وسطی

لاہور (خبر نگار)جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے ’انتخابات2023 کنونشن“ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں،کنونشن13جون بروز منگل الحمرہ ہال میں منعقد ہو گا۔امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان کے ہمراہ سینئر صحافیوں، اینکر پرسنز اور تجریہ نگاروں سے ملاقاتیں اوردونوں رہنماوں نے جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے زیر اہتمام ہونے والے کنونشن میں انہیں شرکت کی دعوت دی۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے زیر اہتمام انتخابات2023 کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت صوبائی دفتر منصورہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں انتخابات2023 کنونشن کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹیوں کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے ذمہ داران کو تیاریوں کو تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے زیر اہتمام انتخابات2023 کنونشن مورخہ 13جون بروز منگل الحمرہ ہال میں سہ پہر 3بجے منعقد ہو گا۔ کنونشن سے خصوصی و کلیدی خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا ہو گا۔ اس کنونشن میں عوام الناس کی بڑی تعداد کی شرکت کو یقینی بنایا جاے گا۔انہوں نے کہا کہ کارکن عام انتخابات کی تیاریاں کریں۔ عوام تک امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پیغام پہنچانے کے لئے ہر سطح کا نظم اپنی پور صلاحیت سے کام کرے۔ عوام کو بتایا جائے کہ متبادل قیادت صرف جماعت اسلامی ہے۔ لوگوں نے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دنوں کی کارکردگی کو دیکھ چکے ہیں، سب نے عوام کو ٹرک کی بتی پیچھے لگائے رکھا، ان لوگوں کے پاس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کچھ نہیں ہیں، نا اہل اور کرپٹ ٹولے کو جب تک مسترد نہیں کر دیا جاتا، اور ملک کی بھاگ دوڑ ایماندار لوگوں کے سپرد نہیں کر دی جاتی اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ضرور ت اس امر کی ہے کہ قوم اب جماعت اسلامی کی پڑھی لکھی اور محب وطن قیادت کو موقع دے۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ چور دروازے سے جو بھی بر سر اقتدار آیا اس نے 25کروڑ عوام کو صر ف مایوس کیا ہے۔ لوٹ مار کر کے اپنی تجوریوں کو بھرا۔ان ظالموں کے نزد یک عوام صرف کیڑے مکوڑوں کے سوا کچھ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button