پاکستانسٹیسیاست

کراچی کی عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ خون کی آخری بوند تک ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کی عوام کے دلوں کو خدمت کے ذریعے جیتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ، خالد احمد، وقاص احمد بٹ، جبران بٹ، عبدالعزیز عابد، عامر نثار خان، احمد سلمان بلوچ و دیگر قائدین کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب

لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خالد احمد بٹ نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ خون کی آخری بوند تک ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کی عوام کے دلوں کو خدمت کے ذریعے جیتا ہے۔ سندھ حکومت کے غیر جمہوری غیر آئینی ہتھکنڈوں کے باوجود میئر کراچی حافظ نعیم الرحمن ہونگے۔اہل لاہور کراچی کی عوام اور جماعت اسلامی کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔سندھ حکومت اور پولیس کی گنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں جو لوگوں کے مینڈیٹ کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،کراچی کے رہنے والے حکمران اور کراپٹ پولیس کے افسران جماعت اسلامی کے کارکنان، منتخب چیئرمین اور ورکرز کو زدہ کوب کرکے اُٹھارہے ہیں جو آئین اور قانون کی کھلی خلاف وزری ہے۔ ہم سندھ حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی نے ایک مسلسل جدوجہد کہ بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں جگہ پیدا کی ہے۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں ایم کیو ایم ہویا پی پی کی غندہ گردی ہو، جماعت اسلامی کی قیادت اور ورکرز نے ہر ظلم و جبر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی میں مختلف حیلے بہانوں نے سیاس ہی فسطائیت کا مظاہرہ کررہی ہے جو 1970 میں کیا تھاکہ پی پی نے شیخ مجیب الرحمن کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیااس لیے پاکستان دولخت ہوگیا اور اس کے بعد 1977 میں لاڑکانہ سے جماعت اسلامی کے قائد جان محمد عباسی کو اغوا کرکے بلا مقابلہ ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے منتخب ہونے کی کوشش کی اس کے نتیجے میں پورے پاکستان میں ایک تحریک چلی اور ذوالفقار علی بھٹو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پیپلز پارٹی نے تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا اور آج پھر کراچی میں ان ہی ہتھکنڈوں سے کام لیا جارہا ہے کہ کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جماعت اسلامی لاہور اہل کراچی کی کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ کراچی کا میئر انشاء اللہ حافظ نعیم الرحمن بنے گا۔جماعت اسلامی کی قیادت کو کراچی کی تقدیر بدلنے کا موقع ضرور ملے گا ہم کراچی اور پورے پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ کراچی سے خوش نما تبدیلی کے اثرات پورے ملک میں رونما ہوں گے۔ سراج الحق کی قیادت میں ہماری پوری ملک کی قیادت اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم ٹاؤن موڑ پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر سندھ حکومت کے غیر جمہوری غیر آئینی ہتھکنڈوں کے ذریعے کراچی کی عوام کے مینڈیٹ کو چورنے کی کوششوں کے خلاف ایک بڑے احتجاج مظاہرے سے خطاب کرتیہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے نائب امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب وقاض احمد بٹ، صدر جیآئی یوتھ لاہور جبران بٹ نائب امیر جماعت اسلامی لاہور و امیدوار پی پی 160 ملک شاہد اسلم،امیر جماعت اسلامی غربی ضلع لاہور عبدالعزیز عابد، ڈپٹی سیکرٹری لاہور عامر نثار خان، امیدوار پی پی 168 سلمان بلوچ نے بھی شرکاء احتجاج سے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں اہلیان لاہور نے شرکت کی اور سندھ حکومت کے خلاف کراچی کی عوام کے مینڈیٹ کو چور کرنے کی مختلف مذموم سازشوں اور کوششوں کی شدید مذمت کی۔ احتجاج سے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل لاہور کراچی کی عوام اور جماعت اسلامی کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔سندھ حکومت نے پہلے فرار کی کوشش کی کہ انتخابات نہ ہوپائیں لیکن کراچی کے پرجوش اور کارکنان نے انتخابات کیلئے عدالت اور الیکشن کمیشن کا بھی دروازہ راستہ اختیار کیا اور الیکشن کروانے میں کامیاب ہوئے۔ کراچی کی عوام نے اپنے اعتماد کا ووٹ جماعت اسلامی کی دیانتدار اور خدمت کرنے والی قیادت کودیا اور بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا۔ جماعت اسلامی کے منتخب چیئرمین کوکو آر او ز کے ذریعے شکست دینے کی کوشش کی گئی جس پر جماعت اسلامی نے مسلسل جدوجہد کیساتھ عدالتوں اور الیکشن کمیشن کے ذریعے مقابلہ کیااور جماعت اسلامی کے ایک ایک ووٹ کو چور ی ہونے سے بچایا۔ جماعت اسلامی کی قیادت کو کراچی کی عوام کی جانب سے واضع مینڈیٹ حاصل ہوا۔ قائدین نے کہا کہ کراچی میئر کا الیکشن منتخب چیئرمین الیکشن لڑ سکتا ہے۔ آئین اور قانون کے مطابق میئر کے الیکشن میں حصہ لینے والے منتخب عوامی چیئرمین کو عوام کے ووٹ سے منتخب ہونا ضروری ہوتا۔ لیکن بدقسمتی سے سندحکومت ایک ایسے شخص کو کراچی کا میئر بنانا چاہتی ہے جو صوبائی وزیر بھی رہا ہے اس کو پی پی نے اپنا میئر کراچی نامز د کرنے کیلئے قانون میں ترمیم کرکے ہمیشہ کی طرح دھاندلی کا راستہ اپنا یا ہے جس کو کراچی کی غیور عوام قبول نہیں کریگی او ر اس کے خلاف اپنی بھر پور جدوجہد جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button