پاکستانتعلیمسٹیسیاستصحت

پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام کے آغاز سے ڈی ایچ کیوز اور ٹی ای کیوز میں ڈاکٹرز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

لاہور(خبر نگار)
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز میں ڈاکٹرز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کیلئے انقلابی قدم اٹھا لیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اس حوالہ سے اہم اجلاس منعقدہوا جس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹری سید واجدعلی شاہ، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر احتشام الحق، ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ محمد وسیم، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، جناح ہسپتال سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر چوہدری،وائی ڈی اے کی جانب سے ڈاکٹر عاطف، ڈاکٹر اصغر، ڈاکٹر احمد یار و دیگر نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے آغاز میں گزشتہ رات مئیو ہسپتال میں فائرنگ کے دل خراش واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور شدید مذمت کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام کے حوالہ سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید کو بریفننگ دی۔ وائی ڈی اے کے نمائندگان نے ہسپتال سکیورٹی بل کیلئے ذاتی کاوش کرنے پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا شکریہ ادا کیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام کے آغاز سے ڈی ایچ کیوز اور ٹی ای کیوز میں ڈاکٹرز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں میں شروع کیا جائے گا۔ سو سیٹیں ایم سی پی ایس اور سو سیٹیں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ کیلئے مختص کی جائیں گی۔ پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام کیلئے ایک مربوط ڈیش بورڈ ڈیزائن کیا جائے گا۔ ڈاکٹر کو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام میں داخلہ کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے این او سی لینا ہوگا۔ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام کا اکیڈمک کیلنڈر ہر سال دسمبر کے مہینے میں جاری کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button