سٹیسیاستکھیل

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام

سمر کیمپ میں حصہ لینے والے بچوں کیلئے آگاہی سیشن

لاہور(خبر نگار)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 14جون سے 12اگست تک منعقد ہونے والے سمر کیمپ میں حصہ لینے والے بچوں کیلئے آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا، ای لائبریری نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں اس حوالے سے 4سیشن ہوئے جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرینہ وقار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز محمدساجد، صوبائی ہاکی کوچ رضیہ ملک اور صوبائی سوئمنگ کوچ رفیع الزماں نے سیشن میں شریک انڈر8اور انڈر 14 کے چار سو سے زائد بچے اور بچیوں کو لیکچرز دیئے، صوبائی کوچز نے بچوں کو بتایا کہ سمر کیمپ میں کیسے شرکت کرنا ہے، بچوں کو ڈسپلن، فٹنس اور گیم کی تکنیکس کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی، اس موقع پر سوالات اور جوابات کا سیشن بھی منعقد ہوا۔بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button