تعلیمسٹیسیاستصحت

شیخو پورہ اور مریدکے کے سرکاری ہسپتال یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کی تربیت کیلئے مختص، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے شیخو پورہ اور مریدکے کے سرکاری ہسپتالوں کی سروسز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کی تربیت کیلئے مختص کردیں۔ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے اس حوالے سے پیر کے روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔یو ایچ ایس کے طلبہ اب ان ہسپتالوں کی کلینیکل اور لیبارٹری سروسز استعمال کرسکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہاسپٹل شیخو پورہ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے میں نرسنگ، الائیڈ ہیلتھ کے طلبہ کی ٹیچنگ اور ٹریننگ ہوگی۔ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجوایٹ طلبہ بھی اپنی ریسرچ کیلئے ان ہسپتالوں سے ڈیٹا اور کلینیکل میٹریل حاصل کرسکیں گے۔ دونوں ہسپتال یو ایچ ایس جناح کیمپس کالا شاہ کاکو کے قریب واقع ہیں۔ یہ فیصلہ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور کی درخواست پر کیا گیا۔ معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button