سٹیسیاست

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اچانک دورے پر زیر تعمیر سمن آباد انڈر پاس پہنچ گئے

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اچانک دورے پر زیر تعمیر سمن آباد انڈر پاس پہنچ گئے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے رات کی شفٹ میں انڈرپاس کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا۔سائٹ پر موجود پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ ٹیم نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر تعمیر سمن آباد انڈر پاس تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔3شفٹوں میں چوبیس گھنٹے کام جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انڈر پاس کی فیسنگ والز اور اطراف کی سروس روڈز پر بھی کام دن رات سے جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے انڈر پاس کے بیرل پر کام کی رفتار کو بڑھانے اورمزید لیبر بڑھانے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور کی انڈرپاس کے سے منسلک ملتان روڈ کی بحالی و مرمت کے کام کی بھی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سمن آباد انڈرپاس کی ڈیڈ لائن کے مطابق تکمیل ہوگی۔ شہری ٹریفک کو بڑا ریلیف حاصل ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ڈیڈلائن کے مطابق تعمیر مکمل ہو۔ اس لئے مانیٹرنگ بڑھا دی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button