
لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف سر گو دہا اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت فٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپو رٹس لیگ دو روزہ ٹر ائلز کا آ غاز گذ شتہ روزیونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر میں کیا۔ افتتا حی تقریب کی صدارت وزیر اعظم کی معاون خصو صی یوتھ افیئرز مس شیزہ فا طمہ خوا جہ نے کی اور فٹ بال کو ٹھوکر لگا کر ٹرائلز کا افتتاح کیا۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں صابق وزیر تعلیم را نا مشہو د احمد خان، صا بق ایم پی اے حنا ء پرویز بٹ، ویٹر نری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن سے ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس جا وید علی میمن، ڈائریکٹر سپو رٹس یواس را نا امجد اقبال، ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف سرگودھا مہر احمد خان ہرل کے علا وہ پاکستان کے تمام صو بو ں سے کھلا ڑ یو ں کی بڑی تعداد مو جود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا فخر اور ہمارے محفوظ مستقبل کے ضامن ہیں، حکومت پاکستان نوجوانوں کو کھیل کے میدا نو ن میں اپنی قا بلیتو ں کا لو ہا منوا نے کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا بنیادی مقصد ہی نوجوانوں میں چھپے ہو ئے ٹیلنٹ کو قو می سطح سے بین الاقوا می سطح تک لیکر جا نا ہے جہا ں وہ اپنی کامیا بیو ں کے جھنڈے گاڑ سکیں اور ملک کا نام فخر سے بلند کریں۔ را نا مشہو د احمد خان نے کہا کہ ہما ری یوتھ پاکستان کا بہترین سر ما یہ ہے اور نوجوان ہی ہما را مستقبل ہیں لہذا سخت محنت اور لگن کا اپنا شعار بنا کر ہمیں پاکستان کو تر قی کی را ہ پر گامزن کر نا ہو گا۔
پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ہم ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بے حد ممنون ہیں جن کی مالی معاونت سے یونیورسٹی میں ا سٹیٹ آف دی آرٹ ریسلنگ اکیڈمی قائم کی جا رہی ہے، نیز کہا کہ ویٹرنری یونیورسٹی صحت مندا نہ سرگرمیوں (کھیلوں) کے فروغ کی طرف بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اُ نہو ں نے کہا کہ ہم نے نو جوان نسل کو مثبت سر گرمیو ں میں مصروف کر کے منفی رویو ں کی حو صلہ شکنی کر نی ہے۔

