جرم و سزاسٹی

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام ِ امن کیلئے مختلف علاقوں میں 3006سرچ آپریشنز

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرمختلف تھانوں میں 537 مقدمات درج۔ بلال صدیق کمیانہ

پولیس افسران و اہلکاروں سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی کارویہ اپنائیں۔ سی سی پی او کی ہدایت

لاہور(خبر نگار، کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام ِ امن کیلئے سرچ آپریشنزکاسلسلہ متواتر جاری ہے۔لاہور پولیس نے رواں سال اب تک مختلف علاقوں میں 3006سرچ آپریشنز کئے ہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ دوران سرچ آپریشنز 74431گھروں،156ہوٹلوں،60گیسٹ ہاوسز،3793دکانوں،93ہوسٹلز اور 41فیکٹریوں کوچیک کیا گیا۔ پولیس نے 39553کرایہ داروں اور317815 افراد کے کوائف کی تصدق کی۔ اسی طرح کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرمختلف تھانوں میں 537 مقدمات درج کیے گئے جبکہ منشیات کے 12مقدمات اور ناجائز اسلحہ کے 20مقدمات بھی درج کئے گئے۔مزید براں انسداد آوارہ گردی ایکٹ کی دفعہ55/109 کے تحت 3693افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور 33اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔
بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ پولیس قانون شکن عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہی ہے۔ شہریوں کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کو سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی کارویہ اپنانے کی ہدایت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button