پاکستانسٹیسیاستکاروبار

بجلی کی قیمتوں میں دی جانے والی سبسڈی کو برقرار رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر توانائی انجینئرخرم دستگیر خان

وفاقی وزیر نے لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

لاہور (خبر نگار)
وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے لیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر سمیت وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان کا استقبال کیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے کمپنی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور تمام سیکشن ہیڈز بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ملک میں صفر لوڈ شیڈنگ ہو اور اس کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بجلی کی یکساں قیمت کیلئے 579 ارب کی سبسڈی دی جائے گی، بجلی کی قیمت کم سے کم رکھنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں، کے پی کے اور فاٹا کے علاقوں میں 25 ارب روپے کی بجلی کی مد میں ریلیف دیں گے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی 55 ارب روپے کا ریلیف فراہم کریں گے کراچی کے عوام کے لئے 315 ارب روپے کا ریلیف ہے، اس کے علاوہ بلوچستان کے ٹیوب ویلز کے لئے 58 ارب روپے کا ریلیف وفاق دے گا۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادی حکومت نے بجلی کے مسائل حل کئے، ایک سال میں 3800 میگا واٹ بجلی پاکستان کے سسٹم میں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے تمام منصوبے نواز شریف کے تحفے ہیں جن کے آج ثمرات مل رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ملک کو دوبارہ روشنیوں کی جانب گامزن کر دیا ہے،

وفاقی وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا کہ لیسکو میں مٹیریل کی کمی کو دور کرنے کے لئے لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اس ضمن میں لیسکو کو 10000 میٹرز موصول ہوگئے ہیں جبکہ کمپنی میں اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھی تجاویز زیرغور ہیں۔\

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button