پاکستانسٹی

سماج کی ترقی اور کامیابی کے لئے ملک میں غربت، جہالت، بے روزگاری اور امیر وں و غریبوں میں بے پناہ فرق کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے

لاہور (خبرنگار)سماج کی ترقی اور کامیابی کے لئے ملک میں غربت، جہالت، بے روزگاری اور امیر وں و غریبوں میں بے پناہ فرق کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے- بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے نہ صرف محنت کشوں کے لئے تقسیم پاکستان کی اسمبلی میں محنت کشوں کی ٹریڈیونین سازی کے حق کے لئے 1926؁ میں قانون سازی کرائی بلکہ وہ خود بھی اْنہوں نے مزدور تحریک کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہندوستان پوسٹل ٹریڈیونین کے صدر کی حیثیت سے رہنمائی فرمائی اْنہوں نے مطالبہ کیا کہ محنت کشوں کی تنظیم سازی کے بنیادی حق پر عمل کرتے ہوئے اْنہیں ملک کے پالیسی ساز اداروں میں جاگیرداروں و سرمایہ داروں کی طرح محنت کشوں کو بھی نمائندگی کا حق دیاجائے ان خیالات کا اظہار سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان اور سابق گورنر پنجاب اور چوہدری اشتیاق احمد خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان اور صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، رابعہ باجوہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ لاہور اور نائب صدر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن اور خورشید احمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز اور شوکت چوہدری، چوہدری محمد یعقوب لیبر نمائندگان نے چوہدری اشتیاق احمد خان ایڈووکیٹ سپریم کور ٹ آف پاکستان کی محنت کشوں کے حقوق اور انسانی حقوق کی سربلندی کی سالہاسال خدمات سرانجام دینے پر اْنہیں خراج تحسین پیش کرنے کی خصوصی منعقدہ تقریب بختیار لیبرہال لاہور میںکیا جس میں بھاری تعداد میں مزدور رہنمائوں، وکلاء صاحبان اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی چوہدری اشتیاق احمد خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے خصوصی اجلاس میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ رسول خدا ﷺ نے ارشاد فرمایاہے کہ محنت کش اﷲ تعالٰی کے حبیب ہیں معاشرہ میں ان کی عزت کرنا اور اْنہیں اقتصادی وسماجی حقوق کی پاسداری کرنا ریاست کا فرض ہے اس لئے اشد ضروری ہے کہ محنت کشوں کے حقوق کی پاسداری کے ساتھ ساتھ مزدور قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اْنہوں نے کہا کہ معاشرہ میں اسلامی جمہوری پاکستان میں محنت کشوں کے ضمانت شدہ بنیادی حقوق کے مطابق ترقی پسندانہ قوانین کا نفاذ کیاجائے اور ملک میں اس پر سختی سے عمل کرایاجائے کیونکہ معاشرہ محنت کشوں کی فلاح وبہبود اور اْن کے حقوق کی پاسداری کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا اْنہوں نے اپنے پیشہ میں تمام عمر اْن کی خدمت کرنے میں صرف کی اور اعلان کیا کہ انشاء اﷲ اس نیک مقصد کے لئے جدوجہد جاری رہے گی-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button