صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی وفد کو جائز مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی
لاہور (خبر نگار)
صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر سے سول سیکرٹریٹ میں اپٹما کے وفد نے ملاقات کی جس میں
ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی،
سیکرٹری لیبر اسداللہ اور ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی بھی ملاقات میں موجود تھے
وفد نے سوشل سیکورٹی سے رجسٹرڈ صنعتی و کاروباری اداروں کے بقایا جات کی ادائیگی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا،صوبائی وزیر نے وفد کو جائز مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ
مشکل معاشی حالات کسی صورت صنعتوں کی بندش کے متحمل نہیں ہوسکتے،
حکومت صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے کیلئے کوشاں ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ انڈسٹری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جارہی، ایس ایم تنویر نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل حل کیلئے وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھوں گا.