آئی ٹی سیکٹر میں برآمدات کا بڑا پوٹنشیل موجود ہے اور مربوط کاوشوں سے اس سیکٹر کی برآمدت بڑھائیں گے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت
لاہور (خبر نگار)پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر صنعت وتجارت و توانائی ایس ایم تنویر مہمان خصوصی تھے۔معاہدے پر سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت پی آئی ٹی بی کے بزلنک پراجیکٹ کو آگے بڑھا یا جائے گا۔ بزلنک پراجیکٹ کا مقصد پنجاب کی انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے۔ اس معاہدے سے عالمی سطح پر پاکستان کی ڈیجیٹل شناخت کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی اور پنجاب میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کو فروغ ملے گا۔ پنجاب کے ٹیکنالوجی پوٹنشیل کو تقویت ملے گی۔ اس معاہدے سے پنجاب کی آئی ٹی انڈسٹری کا پوٹنشیل عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے میں مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین اشتراک کار کامعاہدہ خوش آئند ہے۔پاکستان کے معاشی مسائل کا حل برآمدات بڑھانے میں ہی مضمر ہے۔ ایس ایم نتویر نے کہا کہ ملک کی گرتی ہوئی برآمدات بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ آئی ٹی سیکٹر میں برآمدات کا بڑا پوٹنشیل موجود ہے اور مربوط کاوشوں سے اس سیکٹر کی برآمدت بڑھائیں گے۔