وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے فلم، اسٹیج اور ٹی وی آرٹسٹوں کی ملاقات
لاہور (خبر نگار)
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے فلم، اسٹیج اور ٹی وی آرٹسٹوں نے ملاقات کی
اورآئندہ مالی سال کے بجٹ میں فلم فنانس فنڈ اور ہیلتھ انشورنس کے لئے خطیر رقم مختص کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات کا فنکاروں نے شکریہ ادا کیا
فن کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات کی کاوشوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا، وفاقی وزیر اطلاعات مریم۔اورنگزیب نے کہا کہ
فنکار ہماری شناخت اور قومی اثاثہ ہیں
ملکی ثقافت کے فروغ اور قومی تشخص کو پروان چڑھانے میں فنکاروں کا کلیدی کردار ہے،
تخلیقی سوچ کی حوصلہ افزائی معاشرے کی نمو کے لئے ناگزیر ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فلم فنانس فنڈ کے لئے دو ارب اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ
فلمی صنعت کی ترقی اور بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،
دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تشخص اور روشن شناخت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فلمیں ملک کی ثقافت، تاریخ، اقدار، ورثہ اور سیاحت کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات نے فنکاروں کے مسائل حل کرنے اور سابق دور میں فنکاروں کی حق تلفیوں کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی
فنکاروں نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو گلدستہ بھی پیش کیا