سٹی

شاعرہ لبنی قادر کے اعزاز میں محفل موسیقی کا انعقاد

بزم جواز جعفری اور کشف درویش کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئ

لاہور (خبر نگار)خوبصورت لب و لہجہ رکھنے والی خوب سیرت شاعرہ لبنی قادر کے اعزاز میں مقامی بنکویٹ ہال ٹھوکر نیاز بیگ راے ونڈ روڈ لاہور میں محفل مشاعرہ و محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب صدارت محترمہ صائمہ آفتاب اور نظامت کے فرائض اعظم منیر نے آدا کیئے۔ میزبانی کے فرائض شیخ عفت اللہ (صدر انجمن تاجران راے ونڈ روڈ لاہور) نے ادا کئے
بزم جواز جعفری اور کشف درویش کے زیر اہتمام یہ محفل مشاعرہ و موسیقی ایک شاندار ادبی پروگرام تھا۔ اس موقع پر موجود سامعین کا کہنا تھا کہ افراتفری کے دور میں ایسے پروگرام یقینا ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہیں۔امید ہے ایسی محافل کا انعقاد جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button