سٹی

کمشنر لاہور کا ایلیویٹٹڈ ایکسپریس وے ڈیزائن اور واسا ٹنل بورنگ پراجیکٹ ڈیزائن میں مطابقت کا جائزہ لیا

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ایلیویٹٹڈ ایکسپریس وے ڈیزائن اور واسا ٹنل بورنگ پراجیکٹ ڈیزائن میں مطابقت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے ڈیزائن میں واسا پراجیکٹ انٹرسیکشنز کیلئے گنجائش چھوڑی جائیگی۔ مجوزہ منصوبوں کے ڈیزائنز میں گنجائش سے مستقبل میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئیگی۔ ایلیویٹد ایکسپریس وے کے ڈیزئن میں پلرز کے نیچے واسا ریکوائرمنٹ کے مطابق سپیس موجود ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مجوزہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے اور واسا پراجیکٹ میگا منصوبے ہیں۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس میں ایلیویٹڈ ایکسپریس وے اور واسا کے ٹنل بورنگ پراجیکٹ کے ڈیزائنز پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے مین بلیوارڈ گلبرگ سے موٹر وے ٹول پلازہ پر صرف 10 منٹ میں راستہ طے ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ واسا ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی ڈرین کی لمبائی 28 کلومیٹر لاریکس کالونی تا گلشن راوی ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان اور نیسپاک کے افسران نے بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button