جرم و سزاسٹی

وفاقی محتسب برائے اینٹی ہراسمنٹ فوزیہ وقار کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی

خواتین، بچوں اور ٹرانسجینڈرز کی ہراسگی کے کیسز اور پولیس ایکشن کے حوالے سے گفتگو۔

1787 کمپلینٹ سسٹم، اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل، پولیس تحفظ مراکز کے علاوہ پنجاب پولیس پبلک ایپ کے ذریعے بھی ہراسگی کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار، کرائم رپورٹر)وفاقی محتسب برائے اینٹی ہراسمنٹ فوزیہ وقار نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات خواتین، بچوں اور ٹرانسجینڈرز کے خلاف ہراسگی کے کیسز اور پولیس ایکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔آئی جی پنجاب نے ہراسگی کا شکار افراد کے حوالے سے 1787 کمپلینٹ سسٹم، پولیس تحفظ مراکز،ویمن سیفٹی ایپ مختلف سہولیات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تحفظ مراکز خواتین اور ٹرانسجینڈرز سمیت ہراسگی، زیادتی،تشدد کی شکایات پر 6200 سے زائد افراد کو مدد فراہم کر چکے ہیں،آئی جی پنجاب نے کہاکہ ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی ہراسگی کا شکار خواتین اورطالبات کو قانونی مدد و راہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہراسگی کا شکار خواتین اور ٹرانسجینڈرز کے کیسز کو خواتین پولیس افسران اور وکٹم سپورٹ آفیسر خود ڈیل کرتی ہیں، پنجاب پولیس کی خواتین افسران کو فرائض کی بہتر انداز میں بجا آوری کیلئے تھانوں اور دفاتر میں محفوظ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہر ضلع میں قائم اینٹی ہراسمنٹ انکوائری کمیٹی میں خواتین افسران کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ 1787 کمپلینٹ سسٹم، اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل، پولیس تحفظ مراکز کے علاوہ پنجاب پولیس پبلک ایپ کے ذریعے بھی ہراسگی کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔
فوزیہ وقار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ورک پلیس پر خواتین کے خلاف ہراسمنٹ کے قانون 2022 میں ترمیم کے بعد کوئی بھی شخص ہراسگی کے حوالے سے شکایات درج کروا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صنفی جرائم بالخصوص خواتین پر تشدد، ہراسمنٹ سمیت دیگر واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات قابل ستائش ہیں، پنجاب پولیس کے ساتھ مشترکہ اقدامات سے خواتین امپاورمنٹ اور انہیں محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے فوزیہ وقار کو سنٹرل پولیس آفس کی شہداء و غازی وال، پکچرز گیلری سمیت دیگر نو تعمیر شدہ پراجیکٹس کا وزٹ کروایا۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفاقی محتسب فوزیہ وقار کو پنجاب پولیس کا یادگاری سووینئر پیش کیا،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button