منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاوْن جاری رہے گا، ایس پی اویس شفیق
لاہور (خبر نگار)
لاہور پولیس اورپنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی لی۔لاہور پولیس اور سیف سٹیز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کیمروں کی نشاندہی پر منشیات سپلائر سے 55 کلو چرس اور15کلو افیون برآمد کرلی۔پنجاب سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے محمود بوٹی کے علاقے میں مشکوک رکشہ دیکھا۔جس پر باغبانپورہ پولیس کو فورا مشکوک رکشہ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔چیکنگ پر رکشہ سے پرویز خان نامی ملزم منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے موقع پر ملزم سے 55 کلو چرس، 15کلوافیون برآمد کی۔اس موقع پر ایس پی اویس شفیق نے بتایا کہ ملزم پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاوْن جاری رہے گا۔شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔