تعلیمسٹی

ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی فورتھ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان،93 فیصد سے زائد کامیاب

لاہور( خبر نگار)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جمعرات کے روز ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 الحاق شدہ کالجوں کے 250 امیدواروں نے امتحان دیاجن میں سے 233 پاس جبکہ 17 فیل قرار پائے۔ کامیابی کی شرح 93.20 فیصد رہی۔ پہلی پوزیشن لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی کنزہ افتخارنے 700/800نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔اسی کالج کی آمنہ رؤف کی683نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ تیسری پوزیشن ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے محمد فیصل اور راولپنڈی میڈیکل کالج کی عالیہ عثمان قریشی نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔دونوں امیدواروں نے 682نمبر حاصل کیے۔تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائیٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button