سٹیسیاستکاروبار

صوبائی وزراء ایس ایم نتویر اور بلال افضل کی زیر صدارت کمشنر آفس ملتان میں اجلاس،دستکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا

صوبائی وزراء کی ایوان صنعت وتجارت ملتان آمد، صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں، ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

ٹیکسیشن کے حوالے سے صنعت کاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر ایکسائز بلال افضل

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویراورصوبائی وزیر ایکسائزو ٹیکسیشن بلال افضل کی زیر صدارت کمشنر آفس ملتان میں اجلاس منعقد ہوا جس میں دستکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ملتانی بلیو پاٹری، سرامکس،کاشی گری، بلڈنگ کرافٹ، آرٹ اینڈ کرافٹ اور دستکاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک،ایڈیشنل کمشنر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اورنامور آرٹسٹ واجد علی اور دیگر دستکار موجود تھے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کام کے لیے دستکاروں کو جگہ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ آرٹسٹوں کے معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لیے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آرٹسٹس ہمارا اثاثہ ہیں۔ دستکاروں کی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ کی جائے گی۔ کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے بتایا کہ ملتانی بلیو پاٹری کے لیے ڈسپلے سنٹر بنایا جائے گا۔ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز کارپوریشن مس عمارہ کی تفصیلی بریفنگ۔ اجلاس میں ملتانی بلیو پاٹری کے بارے میں دستاویزی فلم میں دکھائی گئی۔
بعدازاں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر اور بلال افضل نے ایوان صنعت وتجارت ملتان کا دورہ کیا۔ صوبائی وزراء کی زیر صدارت ایوان صنعت وتجارت میں اجلاس منعقدہوا۔ صنعتکاروں اور تاجروں نے صنعت وتجارت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں راشد اقبال اور صنعتکاروں و تاجروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت کی صنعت کاروں اور تاجروں کے مسائل کے حل یقین دہانی کروائی۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم نتویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولر سسٹم کے ذریعے توانائی کے حصول کو فروغ دیا جائے گا۔ کپاس کی کاشت کا ٹارگٹ حاصل کر لیاگیا ہے۔ کارپوریٹ فارمنگ کے فروغ پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی کھاد اور جعلی زرعی ادویات کے خلاف سخت الیکشن لئے جارہے ہیں۔ ملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے مزید اراضی مختص کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعتی ترقی سے ہی معیشت مستحکم ہو گی۔ صنعت کاروں اور تاجروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر ایکسائز وٹیکسیشن بلال افضل نے کہا کہ ٹیکسیشن کے حوالے سے صنعت کاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔ تاجروں کے لیے ٹیکسیشن کے نظام میں آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ویز کی مرمت کے لیے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کی جا رہی ہے۔ بلال افضل نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں 16 سڑکوں کی مرمت کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button