پاکستانتعلیمسٹی

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن جاپانی زبان کو نصاب کا حصہ بنانے کی حکومت کو سفارش کرے گا ۔ ڈاکٹر شاہد منیر

پاکستان جاپان سوسیو اکنامک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاپانی زبان فروغ کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب

لاہور (خبر نگار) پاکستان جاپان سوسیو اکنامک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاپانی زبان فروغ کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرنے کہا کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن جاپانی زبان کو نصاب کا حصہ بنانے کی حکومت کو سفارش کرے گا ۔ جاپانی زبان کے فروغ سے پاک جاپان تجارتی شراکت داری کو فروغ ملے گا ۔جاپان آٹوموٹیو، الیکٹرانکس اور مشینری جیسی صنعتوں کا مرکز ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ تعلیمی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور انرولمنٹ کی شرح کو بڑھانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم افرادی قوت کے لیے ناگزیر ہے ۔اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جاپانی زبان کے فروغ سے پاکستانی گرجوایٹس کےلیے ملازمت اور روزگار کے مواقع پیداہونگے۔آئی ٹی، انجینئرنگ، مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں اشتراک بڑھ سکتا ہے ۔
ڈاکٹر شاہد منیر نے مزید کہا کہ اسکالرشپ کے لیے جاپانی زبان میں مہارت ضروری ہے۔ جاپانی زبان مستقبل کی ایک چیلنجنگ زبان ہے جسے سیکھ کر مضبوط سماجی و اقتصادی شراکت کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے ۔ تقریب میں سفارت خانہ جاپان کے قونصلرہیڈ،مسٹر ریوجی ایواساکی ،چیف مشن ہیڈ مسٹر ایتو تاکیشی، کاشف انور، صدر، لاہور چیمبر آف کامرس اور پاک جاپان سینٹر کے آئی ٹی سربراہ مسٹر کانگو حیاشی بھی شریک تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button