جرم و سزاسٹی

پولیس خدمت مراکز/قوت سماعت سے محروم شہریوں کی خدمت کیلئے سائن لینگوئج کے ماہر انٹرپریٹرز سے ہم آہنگ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سائن لینگویج انٹرپریٹر اور سماجی تنظیم کونیکٹ ہیر کی سی ای او عظیمہ دھانجی کی سی پی او میں ملاقات

دوران تقریب خدمت مراکز میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں سائن لینگویج انٹرپریٹر اور سماجی تنظیم کونیکٹ ہیر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیمہ دھانجی سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات عظیمہ دھانجی کا قوت سماعت سے محروم شہریوں کی مدد کیلئے اپنے ادارے کے انٹرپریٹرز کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی جس پر قوت سماعت سے محروم شہریوں کی سہولت کیلئے فوری طور پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کونیکٹ ہیرعظیمہ دھانجی نے بتایا کہ کونیکٹ ہیر ایپ کے ذریعے انکے ادارے کے انٹرپریٹرز ویڈیو لنک ٹیکنالوجی کے ذریعے سائن لینگوئج کو ٹرانسلیٹ کرکے متاثرہ شہری اور دوسرے فرد کی دو طرفہ کمیونیکیشن کرواتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں موجود انکے ادارے کے ہیڈ آفس میں ماہر انٹرپریٹرز دو شفٹوں میں ہر وقت دستیاب رہتے ہیں اور ان کے ادارے کا مقصد قوت سماعت سے محروم زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مدد و سہولت فراہم کرناہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کے تھانوں، خدمت مراکز، تحفظ سنٹرزسمیت دیگر دفاتر میں آنے والے قوت سماعت سے محروم شہریوں سے گفتگو کیلئے کونیکٹ ہیر سے استفادہ کیا جائے گا اور پولیس دفاتر میں آنے والے قوت سماعت سے محروم شہریوں کو اب کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کی ہرمس ایپ، پبلک ایپ اور کرائم پریونشن ایپ میں بھی کونیکٹ ہیر ایپ کا لنک شامل کیا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے عظیمہ دھانجی کی دوران تقریب پولیس خدمت مراکز میں تعینات سٹاف، انچارجز سے بھی ملاقات کروائی جس میں عظیمہ دھانجی نے کونیکٹ ہیر ایپ کا ڈیمو بھی پیش کیا۔
دوران تقریب خدمت مراکز میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔آئی جی پنجاب نے لاہور، راولپنڈی،سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، شیخوپورہ، ساہیوال اور بہاولپور سمیت دیگر رینج کے خدمت مراکز 270 سے زائد سٹاف ممبران کو بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد شہریوں کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ، تجدید لائسنس، کرایہ داری اندراج سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنا خدمت مراکز کا احسن کارنامہ ہے، لہذا جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے شہریوں کو خدمات کی باآسانی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ پولیس خدمت مراکزمیں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے خدمات فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ تقریب میں ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button