سٹیسیاستصحت

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے لاہورعجائب گھرمیں ثقافتی نمائش کاافتتاح کیا

لاہور(خبر نگار)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے لاہورعجائب گھرمیں ثقافتی نمائش کاافتتاح کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورعجائب گھرمحمد عثمان،اراکین قومی اسمبلی شائستہ پرویزملک اور علی پرویزملک،انڈونیشاء کے سفیر مسٹرایڈم ایم ٹوکیو،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز ودیگرحکام نے شرکت کی۔ثقافتی نمائش کے دوران نوادرات،پرانی تحریروں اور یونیک مجسموں کو رکھاگیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورمیوزیم محمد عثمان نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم ودیگرکونمائش کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی خوبصورت ثقافتی نمائش کے انعقادپرمیوزیم کے افسران کو شاباش اور مبارکباددیتے ہیں۔پاکستان اور انڈونیشاء کے درمیان انتہائی قریبی سفارتی تعلقات قائم ہیں۔آج میوزیم میں ثقافتی نمائش پاکستان اور انڈونیشیاء کے درمیان تعلقات کومزید بہتربنائے گی۔آج پاکستان اور انڈونیشیاء کے تجارتی تعلقات پرمبنی ثقافتی نمائش میں شرکت باعث عزت ہے۔پاکستان میں انڈونیشیاء کی مصنوعات کی آسان دستیابی دونوں ممالک کے درمیان درینہ تعلقات کی زندہ مثال ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ انڈونیشیاء بھی ایک اسلامی ملک ہے۔پاکستان اور انڈونیشیاء کی ثقافت میں بہت حدتک مماثلت پائی جاتی ہے۔پاکستان خصوصاپنجاب کی طبی درسگاہوں کے دروازے انڈونیشیاء کے طلباء وطالبات کیلئے ہروقت کھلے رہیں گے۔پاکستان میں انڈونیشیاء کی بائیوکیمیکل اور ادویات سازکمپنیاں بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے انڈونیشیاء کے ڈاکٹرزکو کھلے دل سے استقبال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button