تعلیمجرم و سزاسٹی

کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ میں سافٹ ڈرگز کے رحجان میں اضافہ ہوا۔ سید ذوالفقار حسین

دوستوں کی بری صحبت نشہ کا سہارا لینے پر مجبور کرتی ہے۔ ڈاکٹر سید عامر گیلانی

عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی کو سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس بنانے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب

لاہور (خبر نگار ) منشیات کے خلاف تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب اور عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مابین سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت کی تقریب منعقد ہوئی۔عبادت یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر سید عامر گیلانی اور کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے۔اس موقع پر پروگرام کوارڈینیٹر سید محسن، ڈاکٹر فیصل رحمان ڈاکٹر اسحاق فیکلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ منشیات کے مسلئے کے لئے تعلیمی اداروں کے سرہراہوں کو آگے آنا ہوگا۔ سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس بنانے کا مقصد تعلیمی اداروں کے ماحول میں بہتری لانا اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ میں سافٹ ڈرگز کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے۔مستقبل میں نوجوانوں میں کرسٹل آئس اور دوسرے کیمکلز بڑا نشہ بن جائیں گے۔یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر سید عامر گیلانی نے کہا کہ ہمارا مقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بڑی اہم ہے۔ تعلیمی ادارے کے ماحول کو ہم سب نے مل کر بہتر بنانا ہے۔دوستوں کی بری صحبت نشہ کا سہارا لینے پر مجبور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا طلبہ کو زندگی گزارنے کی مہارتوں پر تربیتی سیشن ضروری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button