ریلوے پریم یونین پاکستان ملازمین کوتنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف22 جون کو ملک بھر میں ڈویژنل ہیڈکواٹر ز پر احتجاجی مظاہرے کریگی۔امیر جماعت اسلامی لاہور و صدر ریلوے پریم یونین پاکستان ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ
لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور و صدر ریلوے پریم یونین پاکستان ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے ملازمین کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے۔ عید قربان سے قبل ریلوے ملازمین گذشتہ ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے سے شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ عید قربان سے قبل ملک بھر میں تمام سرکاری ملازمین کو ایڈونس تنخواہیں د ی جارہی ہیں بدقسمتی سے ریلوے ملازمین مقرر وقت پر ملنے والی تنخواہیں ابھی تک محروم جبکہ جبکہ عید الاضحی میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ ملازمین میں شدید ہجانی کیفت پائی جارہی ہے۔ ملازمین عید کے موقع پر قربانی کے بندوبست اور دیگر اشیاء ضروریہ خریدوفروخت سے بھی محروم تنخواہوں کے منتظر ہیں۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اورملازمین کوتنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف22 جون کو ملک بھر میں ڈویژنل ہیڈکواٹر ز پر احتجاجی مظاہرے کریگی جس میں بڑی تعداد میں ریلوے ملازمین شرکت کریں گے۔