مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے قصور میں ہاکی سٹیڈیم،کرکٹ سٹیڈیم اور فٹ بال گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا
لاہور (خبر نگار)وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے قصور کا دورہ کیا ہے امن وامان، مویشی منڈیوں کے قیام،صحت،تعلیم اور سپورٹس کی سہولیات کا جائزہ لیا ہے، ڈپٹی کمشنر قصور ارشاد بھٹی اور پولیس حکام نے انہیں بریفنگ دی، مشیر کھیل پنجاب نے فیروز پور روڈ پر قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائز لیا، انہوں نے بیوپاریوں اور جانوروں کے لئے ہر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے قصور میں ہاکی سٹیڈیم،کرکٹ سٹیڈیم اور فٹ بال گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر کیٹل منڈیوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائیں، جانوروں کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے، بیوپاریوں کیلئے بہترین اقدامات کیے جائیں۔
مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے قصور میں سپورٹس سہولیات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے اقدامات کئے جائیں۔