چیس فیڈریشن اور پنجاب ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ملاقات، چیس کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
لاہور (خبر نگار)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل سے چیس فیڈریشن اور پنجاب ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں چیس کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کرنیوالوں میں پاکستان چیس فیڈریشن کے صدر حنیف قریشی، پاکستان چیس فیڈریشن کے سیکرٹری عمر خان اور پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری گوہر اقبال شامل تھے، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ مائنڈ سپورٹس کو بھی فروغ دے رہا ہے، چیس نوجوانوں کا مقبول کھیل ہے،ہمارے کھلاڑیوں نے چیس میں عالمی ٹائیٹلز جیتے ہیں اس لئے چیس کی مزید ترقی کیلئے چیس اکیڈمی قائم کرنے بارے اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ چیس دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے جس میں ذہانت کا بہت استعمال ہوتا ہے،ہمارے نوجوان چیس سے لگاؤ رکھتے ہیں اس لئے ان کا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، چیس کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے چیس کے فروغ کیلئے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔