سٹی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور میں نئے پارکس بنانے کیلئے ڈی سی لاہور و ڈی جی پی ایچ اے کو اہداف دے دئیے

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور میں نئے پارکس بنانے کیلئے ڈی سی لاہور و ڈی جی پی ایچ اے کو اہداف دے دئیے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی، شاہدرہ سمیت دیگر علاقوں میں تین تا پانچ نئے پارکس بنیں گے۔ کمشنر لاہور نے بڑے 5پارکس کے علاوہ تمام پارکس میں جاری کاموں کی رپورٹ طلب کرلی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ پی ایچ اے اپنے 7زونز میں چھوٹے بڑے 810پارکس کی دیکھ بھال کررہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایئرپورٹ پر کنسلٹنٹ کی سیفٹی و سکیورٹی ڈیزائین پر ہارٹیکلچرورک شروع ہوگا۔ کمشنر لاہور نے سول ایوی ایشن، پی ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ پر ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ائیرپورٹ بیوٹیفکیشن ورکنگ گروپ روزانہ میٹنگ کرکے ڈیزائین کو مکمل کرائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ کا ہارٹیکلچرورک سیفٹی و سکیورٹی ڈیزائین سے مشروط ہے۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو، چیف آپریٹنگ آفیسر ایئرپورٹ نذیر احمد خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button