سٹیسیاستصحت

صوبائی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز میں ڈاکٹرز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کیلئے انقلابی قدم اٹھا رہا ہے

پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں میں شروع کیا جائے گا

ڈاکٹر کو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام میں داخلہ کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے این او سی لینا ہوگا۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹری سید واجدعلی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر احتشام الحق، ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ محمد وسیم، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، جناح ہسپتال سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر چوہدری، مئیو ہسپتال سے سینئر رجسٹرار ڈاکٹر سلمان کاظمی، وائی ڈی اے پنجاب سے مدثر اشرفی ودیگر نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالے سے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید کو بریفننگ دی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز میں ڈاکٹرز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کیلئے انقلابی قدم اٹھا رہا ہے۔ پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام کے آغاز سے ڈی ایچ کیوز اور ٹی ای کیوز میں ڈاکٹرز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں میں شروع کیا جائے گا۔ سو سیٹیں ایم سی پی ایس اور سو سیٹیں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ کیلئے مختص کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام کیلئے ایک مربوط ڈیش بورڈ ڈیزائن کیا جائے گا۔ پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام میں داخلہ کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اینٹری ٹیسٹ لے گی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ ڈاکٹر کو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام میں داخلہ کیلئے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے این او سی لینا ہوگا۔ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ پروگرام کا اکیڈمک کیلنڈر ہر سال دسمبر کے مہینے میں جاری کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button