سٹیصحت

وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا نئے تعینات ہونےوالے ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سہیل ارشد کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کا دورہ

شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کی کمی کا سو فیصد مسئلہ حل کر دیا گیا ہے

شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل

لاہور(خبر نگار)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اور نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی ہدایت پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے نئے تعینات ہونے والے ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سہیل ارشد کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کی ہدایات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کو عہدہ سے فوراً ہٹا کر نئے ایم ایس کو تعینات کر دیا۔گزشتہ روز سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے بھی شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا تھا۔سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اشفاق الرحمن و دیگر حکام بھی موجود تھے۔پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ اور ان ڈور کادورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں میل نرسنگ کالج اور پیرا میڈک کالج کا بھی دورہ کیا۔
وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات کی کمی کا سو فیصد مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے مریض آپریشن تھیٹر و دیگر شعبہ جات میں ادویات کی فراہمی کے حوالے سے مطمئن ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے نئے تعینات ہونے والے ایم ایس کو شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں چوبیس گھنٹے موجود رہنے اور ہسپتال میں سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button