جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری

آئی جی پنجاب نے شہریوں کی درخواستوں پر شنوائی کی، داد رسی کے لئے موقع پر احکامات جاری۔

سنٹرل پولیس آفس آنے والے ہر درخواست گذار کی شکایت اپنا ذاتی مسئلہ سمجھ کر سنیں اور داد رسی کریں۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار، کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پولیس ا سٹیشن انصاف کی فراہمی کا بنیادی مرکز ہیں،شہریوں کی خدمت و حفاظت میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایس ایچ اوز، سپروائزری افسران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، بھرپور مدد اور راہنمائی فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہر درخواست کی شکایت کو ذاتی مسئلہ سمجھ کر سنیں اور داد رسی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا دورہ کیا اور شہریوں کی درخواستوں پر شنوائی کی، داد رسی کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے سائلین کو مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی اوز کو شہریوں کے مسائل مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کا فی الفور ازالہ کرکے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ خواتین، بزرگوں، بے سہارا شہریوں کے مسائل خلوص نیت سے ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کھلی کچہری سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے خوش اخلاقی سے فرائض کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ سنٹرل پولیس آفس آنے والے ہر درخواست گذار کی شکایت اپنا ذاتی مسئلہ سمجھ کر سنیں اور داد رسی کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ مظلوم شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں اورشہریوں کے مسائل کو گراس روٹ لیول پرہی حل کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button