پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن کی مقامی ہوٹل میں جاری وائس چانسلرز کی ٹریننگ ورکشاپ کے دوسرے روز کے اختتام پر بریفنگ
لاہور (خبر نگار) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرنے کہا ہے اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے صوبائی سطح پر ہائر ایجوکیشن کمیشنز کا بااختیار ہونا اورجامعات کی خودمختاری ضرور ی ہے ۔ شفافیت اور بہتر مینجمنٹ کے ذریعے گڈ گورننس پیدا کی جاسکتی ہے ۔ گلوبل تھنک ٹینک نیٹ ورک کی تشکیل ہماری ترجیح ہے ۔ وائس چانسلرز کی ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد ان کے قائدانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے تاکہ وہ مثالی منتظم بن کر اپنے اداروں کی ترقی اوراستحکام کے لیے موثر انداز میں کام کرسکیں ۔ مقامی ہوٹل میں جاری وائس چانسلرز کی ٹریننگ ورکشاپ کے دوسرے روز کے اختتام پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس ورکشاپ میں پنجاب کی سرکاری وغیر سرکاری یونیورسٹیز کے 20 وائس چانسلرز شریک ہیں۔ ڈاکٹر شاہد منیر کاکہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کا بنیادی کام قومی مسائل پر تحقیق پر مبنی متبادل بیانیے کو سامنے لانا ہوتا ہے ۔اعلی تعلیم میں تنزلی کی بڑی وجہ جامعات میں طرز حکمرانی ہے ۔ موثرگورنس سے تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ ایک موثر وائس چانسلر یونیورسٹی کوایک ویژن دیتا ہے ۔ ان اہداف کے حصول کے لیے انہیں انسپائر کرتا ہے اپنے اہداف حاصل کرنےکےلیے ایک حکمت عملی کا تعین کرتا ہے ۔ جامعہ میں ایک ایسے ماحول کی صورت گری کی کوشش کرتا ہے ، جہاں فیکلٹی سٹاف اور طلبہ کی پیشہ وارانہ نمو ہوسکے جہا ں کے ساز گار ماحول میں تحقیق کی راہ ہموار ہوسکے ۔ جامعا ت کو تحقیق کے لیے ایسے موضوعات کا انتخاب کرنا چاہیے جو ہمارے معاشرے کے سماجی ،اقتصادی اور ثقافتی مسائل کے جواب تلاش کرسکے۔ ہم وائس چانسلرز کےخیالات اور تجاویز کی روشنی میں یہ سمجھتے ہیں کہ وائس چانسلر کو کام کی کرنے کی مکمل آزاد ی ہونی چاہیے ۔وائس چانسلر کو اکیڈمک فریڈم حاصل ہونی چاہیے۔ وہ قدغنون سے آزاد ہونا چاہیے ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ متوازن شخصیت کی تعمیرکے لیے یونیورسٹیز میں اظہار رائے کی آزادی ناگز یر ہے تب ہی ہم ایک متوازن شخصیت کی تعمیر کرسکتے ہیں ۔جامعات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نئے علوم کی تخلیق اور خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جامعات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وائس چانسلر ز نےیونیورسٹی فنڈز میں اضافے کا مطالبہ کیا بھی کیا ہے ۔
پہلے دوروز میں ڈاکٹر سہیل نقوی ، ڈاکٹر مجاہد کامرا ن ، ڈاکٹرظفراقبال قریشی ، ڈاکٹر نظام الدین ،ڈاکٹر اطہر محبوب، ڈاکٹر قیصر عباس ،، ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی ،پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن بٹ ، ڈاکٹر عابد شیروانی ، پروفیسر ڈاکٹر حمود الرحمن ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی ، ڈاکٹر امجدثاقب، ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز محمد فاروق اکمل ، ، ڈاکٹر خالد مسعود گوندل وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی محمد احسان بھٹہ سیکرٹری انڈسٹری، کامرس، سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، بہاد رقاضی سیکرٹری پی اینڈ ڈی پنجاب ،پروفیسر ڈاکٹر رئوف اعظم وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے سید محمد جنید زیدی نے خطاب کیا۔کانفرنس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمود ایاز، یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاویداختر ، ایمرسن یونیورسٹی ملتا ن کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان، لیڈز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی، یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیا کے وی سی میاں عمران مسعود، منہا ج کے وی سی ڈاکٹر ساجد شہزاد، یونیورسٹی آف لاہور کے وی سی ڈاکٹر اشرف، یوایم ٹی کے ڈاکٹر آصف رضا ، یوسی پی کے پروریکٹر ڈاکٹر نصر اکرام ، بی زیڈ یو کے پی وی سی ڈاکٹر محمد علی شاہ، آئی ٹی یو پی ی سی ڈاکٹر شگفتہ ناز، فاطمہ جناح کی پی وی سی ڈا کٹر عزیرہ رفیق، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وی سی ڈاکٹر اطہر محبوب، گورنمنٹ صادق کالج وویمن یونیورسٹی کے پی وی سی ڈاکٹر اشفاق محمود، وویمن یونیورسٹی ملتان کی پی وی سی ڈاکٹر کلثوم پراچہ، گورنمنٹ کالج فارویمن یونیورسٹی کی پی وی سی ڈاکٹڑ ظل ہمانازلی ،یونیورسٹی آف جھنگ کی وی سی ڈاکٹر نبیلہ رحمان شریک ہیں ۔