جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس کا پیشہ ور گداگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

رواں سال ابتک 2942 بھکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور علی ناصر رضوی

لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنزلاہور علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ مساجد،اہم شاہراہوں اور چوراہوں پربھکاری مافیا کو ڈیرے ڈالنے نہیں دیے جا سکتے۔ شہریوں کو تنگ کرنے،ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے اور جرائم میں ملوث بھکاریوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔علی ناصر رضوی نے بتایا کہ رواں سال ابتک 2942 بھکاریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔مختلف کارروائیوں کے دوران 93 خواتین گداگر جبکہ 10 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔ سٹی ڈویژن پولیس نے 868، کینٹ423،سول لائنز378،صدر 413،اقبال ٹاؤن260جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 600بھکاریوں کو حراست میں لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہری بھیک مانگنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button