لاہور میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، رکن قومی اسمبلی سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار نے مریم نواز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں پارٹی تنظیمی امور اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکسستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی نوازشریف کے دِل کی آواز ہے۔ بلوچستان میں احساس محرومی دور کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات پر کاربند ہیں۔
وزیراعظم نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کئے ہیں، مشکل ترین حالات میں شہبازشریف نے 1150 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا۔