118 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاءکے وفد کی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفترآمد.
کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے نے شرکاءکو ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفد کے شرکاءکو ون ونڈو سیل کا دورہ کروایا۔
لاہور(خبر نگار ) 118 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاءکے وفد نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفد کے شرکاءکو خوش آمدید کہا۔کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے نے شرکاءکو ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔وفد کے شرکاءکو لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں،ٹاون پلاننگ ونگ اور میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمدعلی رندھاوا نے وفد کو بتایا کہ شہر میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سگنل فری کوریڈور، روف ٹاپ گارڈننگ، سولرائزیشن اور شجر کاری کے فروغ سمیت اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔آئی ٹی کے استعمال سے کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر نئی اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفد کے شرکائ کو ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا بھی دورہ کروایا۔ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں ایک ہی چھت تلے 50 سے زائد سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، ون ونڈو سیل میں ای خدمت کے ذریعے شہریوں کی درخواستوں کو ٹریک کیا جاتا ہے۔دورے کے اختتام پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفد کو سووینیئر پیش کیا۔وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس، پولیس سروس آف پاکستان، سیکریٹریٹ و پوسٹل سروس، نیب اور دیگر سروس گروپ کے سینئر افسران شامل تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن (ر )شاہمیر اقبال ،ایڈیشنل ڈی جی یو پی سید منور بخاری ،چیف انجینئر اسرار سعید ، چیف ٹاون پلانر شکیل انجم منہاس ، قائم مقام چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ فیصل قریشی، ڈائریکٹر ایڈمن و متعلقہ افسران موجود تھے۔