پاکستانتعلیمسٹی

اے سی سی اے پاکستان کی جانب سے فنانس پروفیشنل کیلئے کیریئرفیئرکا انعقاد

لاہور (خبر نگار) ACCA(ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس) نے کامیابی کے ساتھ ورچوئل کیریئرز میلے کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد کیا جس میں 200 سے زیادہ اعلی تنظیمیں اور 600+ سے زائد ملازمتوں کے مواقع موجود تھے۔ اس تقریب میں صنعت کے ماہرین کی جانب سے شرکاء کی ملازمت کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے خصوصی سیشنز بھی شامل تھے۔

عالمی معیار کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے فعال ہونے والے اس ایونٹ نے اکاؤنٹنگ اور فنانس کے ہزاروں طلباء اور پیشہ ور افراد کو اپنی طرف متوجہ کیاجنھوں نے صنعتی ماہرین سمیت فنانس پروفشنلز کے تجربے اور قیمتی آراء سے استفادہ حاصل کیا۔

اس تقریب میں مشترکہ خدمات/BPO، کنسلٹنسی، اکاؤنٹنگ اور پبلک پریکٹس (بشمول بگ 6 اور SMPs)، مینوفیکچرنگ (ٹیکسٹائل، سیمنٹ، اور آٹوموٹیو)، BFSI، FMCG/خوردہ، پراپرٹی اور تعمیرات، ٹیلی کام اور صحت کے شعبے سے وابستہ ایمپلائز اور فنانس پروفیشنلز نے شرکت کی اور اس کے علاوہ دیگر صنعتوں کی اس وسیع رینج نے ACCA کے اہل اکاؤنٹنسی اور فنانس پروفیشنلز کی بڑھتی ہوئی مانگ کوبھی ظاہر کیا۔

ایونٹ میں حصہ لینے والے ایمپلائز اور حاضرین دونوں کی طرف سے مثبت تاثرات دیئے گئے اوراس تجربے کو خوب سراہا گیا۔ان ایمپلائز کی موجودگی اور اے سی سی اے کیریئرز (آن لائن جاب پورٹل) کے ذریعے دکھائے جانے والے ملازمت کے مواقع نے اکاؤنٹنسی کے پیشے کی اہمیت پر مزید زور دیا۔اس کے علاوہ حاضرین نے انتہائی حوصلہ افزا اورقابل افراد کے غیر معمولی پول پر اپنے اطمینان کا اظہار کیااور کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے مستقبل کے لیے تیار تنظیموں کی تعمیر کی۔

اے سی سی اے پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان نے تقریب کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ”پاکستان کیرئیر فیئر کی ترقی اور اثرات واقعی قابل ذکر ہیں۔ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں، اس طرح کے اقدامات ہمارے ملک کے فنانس پروفیشنلز کو عالمی سطح پر ACCA کے طلبا پیشہ ور افراد کے ساتھ مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس سے ٹیلنٹ کے حصول اور کیریئر کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھر پورمدد ملتی ہے۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button