پاکستانسٹیکھیل

جنت الفردوس ٹرسٹ پاکستان کے ادارے جنت سویٹ ہوم کے رھائشی یتیم طلبہ کے لیے مارشل آرٹس تائیکوانڈو کے بعد یوگا کلاسز بھی شروع

لاہور (خبر نگار)
جنت الفردوس ٹرسٹ پاکستان کے ادارے جنت سویٹ ہوم حسین آباد علی رضا آباد رائے ونڈ روڈ لاھور کے بچوں کے لئے مارشل آرٹس تائیکوانڈو کے ساتھ ساتھ یوگا کلاسز بھی شروع کر دی گئی ھیں یوگا ٹریننگ کا مقصد بچوں و بچیوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ان میں نظم وضبط برداشت ذہنی طور پر مضبوط ڈسپلن اور سلف ڈیفنس کے قابل بنانا ھے
پاکستان یوگا کے سینئر ٹرنیشنل کوچ ماسڑ اعجاز احمد حافظ ابادی نے آج ابتدائی طور پر الجنت سویٹ ہوم کے بچوں کو یوگا کے بارے معلومات و اہمیتِ کے بارے بتائیں اور ابتدائی مشقیں بھی کروائی اعجاز احمد نے بتایا کہ یوگا سنسکرت لفظ “یوگ“ سے ماخوذ ھے۔ ہندو مت کی روایات کے مطابق یہ ایک جسمانی اور روحانی نظم و ضبط ہے۔
یوگا ہندوستان میں شروع ہوا۔ یوگا، ہندو مت، بدھ مت اور جین مت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ہندو مت فلسفے کے چھہ ”استیک“ مسلکوں میں سے ایک ھے جین مت میں یوگ تمام عمل، خواہ وہ ذہنی ہو زبانی ہو یا جسمانی، یہ تمام یوگ میں شامل ہیں۔ ہندو فلسفہ کے مطابق، مشہور یوگ، راج یوگ، کرم یوگ، گیان یوگ، بھکتی یوگ اور ہتھ یوگ ہیں۔
جنت سویٹ ہوم کے بچوں نےموسم گرما کی چھٹیوں کے دوران تائیکوانڈو کے ساتھ ساتھ یوگا کلاسز شروع کروانے پر مسرت و خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جنت الفردوس ٹرسٹ کی انتظامیہ خصوصاً مسز صائمہ محسن ڈائریکٹر جنت الفردوس ٹرسٹ، ڈاکٹر پروفیسر شاھدہ خورشید ایڈوائز اور شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب کا دلی شکریہ ادا کیا
انٹرنیشنل یوگا کوچ اعجاز احمد حافظ ابادی نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں خصوصاً یوگا و تائیکوانڈو وغیرہ میں حصہ لینا نہایت ضروری ھے یوگا جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ سیلف ڈیفنس کے لئے نہایت ضروری ھے یوگا نوجوانوں میں نظم و ضبط ڈسپلن قوت برداشت عزت و احترام پیدا کرتا ھے
اس موقع پر شہزاد بھٹہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا صحت مند دماغ صحت مند جسم میں ھوتا ھے کھیل بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی جسمانی اور اخلاقی تربیت کے لیے اشد ضروری ھے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل و ھم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت مسلمہ ھے وقت کی ضرورت ھے
حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مربوط بنیادوں پر ازسر نو شروع کرے خصوصاً مارشل آرٹس گیمز تائیکوانڈو کراٹے کی تربیت سکول کالج کےتمام طلبہ و طالبات کے لیے لازم قرار دے
شہزاد بھٹہ نے بتایا کہ جنت سویٹ ہومز کے بچوں کے لیے یوگا ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کو خوش آیند قرار دیتے ھوئے جنت الفردوس ٹرسٹ پاکستان کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان طلبہ وطالبات کے کھیلوں کی بہت اہمیت ھے کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل میں صحت مندانہ سرگرمیاں شروع ھوں گئیں اور مثبت سوچ پیدا بھی ھو گئی شہزاد بھٹہ نے بتایا کہ ہفتے میں تین دن تائیکوانڈو اور تین دن یوگا کلاس کا انتظام کیا گیا ھے
اس موقع پر جنت سویٹ ہومز کے مینجر محمد ثاقب نے اعجاز احمد اور شہزاد بھٹہ کو خوش آمدید کہا اور بچوں کے لیے یوگا کلاسز شروع کروانے پر شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button