پاکستانجرم و سزاسٹی

یوتھ پارلیمنٹ اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے وفود کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

وفود میں 25 یوتھ پارلیمنٹ اور30 ایل سی ڈبلیو یو میڈیا سٹڈیز کے اساتذہ و طالبات شریک

سیف سٹیز کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر اضلاع تک پھیلانا خوش آئند ہے۔ وفود شرکاء

لاہور (خبر نگار) یوتھ پارلیمنٹ اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے وفود نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پروفود میں 25 یوتھ پارلیمنٹ اور30 ایل سی ڈبلیو یو میڈیا سٹڈیز کے اساتذہ و طالبات شریک تھے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ اور شفٹ کمانڈر ڈی ایس پیز نے سٹوڈنٹس کے وفود کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔وفود کو عوامی آگاہی مہم، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفود نے پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس مو قع پر شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویمن سیفٹی ایپلیکیشن خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کا بہترین اقدام ہے۔سیف سٹیز ٹیم کی پیشہ ورانہ قابلیت اور صلاحیت دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹیز کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر اضلاع تک پھیلانا خوش آئند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button