تمام شعبوں اور پتھالوجی لیب میں ڈاکٹروں اور عملے کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنا رہے ہیں ۔ ڈاکٹر جمال ناصر
لاہور (خبر نگار) وزیر پرائمری ہیلتھ و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پورے ملک سے سارا سال مری کی سیر کے لئے آنے والوں اور مقامی ابادی کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کے فراہمی کے لئےتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کو خصوصی بجٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں بستروں کی اصل تعداد 82 بحال اور 14 مزید نرسز کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔ہسپتال کا آپریشن تھیٹر ایک ہفتے میں آپریشنل کر دیا جائے گا، مریضوں کے ڈائیالسسز 15جو لائی سے شروع کئے جائیں گے۔ تمام کنسلٹنٹس اور ڈاکٹروں کو موسم گرما اور عید کی چھٹیوں میں سیاحوں کے رش کے پیش نظر ڈیوٹی کا پابند کر دیا گیا ہے۔ یہاں زچہ خواتین اور اطفال سمیت تمام شعبوں اور پتھالوجی لیب میں 24 گھنٹے ڈاکٹرز اور عملہ کہ موجودگی یقینی بنا رہے ہیں تا کہ مریضوں کو بے جا انتظار نہ کرنا پڑے۔او پی ڈی میں صبح کے وقت پرچی بنانے پر زیادہ عملہ تعینات ہو تاکہ مریضوں کو انتظار نہ کرنا پڑے۔مری میں بنیادی مراکز صحت کو بھی بہتر کر رہے ہیں تاکہ ٹی ایچ کیو پر رش کم ہو۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر پرائمری ہیلتھ و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر کا ٹی ایچ کیو مری کا دورہ کیا۔ انہوں نے او پی ڈی، پتھالوجی لیب، ڈینٹل کلینک اور ایکسرے روم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے خود مریضوں کی شوگر چیک کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور سے پورے پنجاب سمیت مری اور کوٹلی کے ہسپتالوں کو خود مانیٹر کرتا ہوں۔ عام شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔
For hottest news you have to pay a quick visit the web and
on internet I found this web site as a finest web site for most up-to-date updates.
VspHfGMgrFLuTDAI
oOzZdqYXrNf
Hello There. I found your weblog the usage of msn. That is an extremely
smartly written article. I’ll make sure to bookmark it and
return to learn extra of your helpful info. Thank you for the post.
I will certainly return.