جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن میں تیزی

قتل کی واردات میں 06 برس سے مطلوب اشتہاری کامران حنیف انٹر پول کی مدد سے عمان سے گرفتار۔

لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے پنجاب پولیس کی ٹیمیں شب وروز مصروف عمل ہیں اور اسی سلسلے میں چھ برسوں سے مفرور اشتہاری کو پنجاب پولیس کی ٹیم عمان سے گرفتار کرکے پاکستان لے آئی ہے۔ قتل کی واردات میں 06 برس سے مطلوب اشتہاری کامران حنیف کو انٹر پول کی مدد سے عمان سے گرفتار کیا گیا، کامران حنیف کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 40 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی ٹیم اشتہاری کامران حنیف کو عمان سے لے کر لاہور ائیر پورٹ پر پہنچ گئی۔ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کامران حنیف 06 برس سے پنجاب پولیس منڈی بہاؤالدین کو مطلوب تھا۔ منڈی بہاؤالدین پولیس نے انٹر پول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔۔آئی جی پنجاب نے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین وارداتوں میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے اور خطرناک اشتہاری مجرمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button