نئی ویب سائٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق اور صارفین کے لیے آسان بنایا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور (خبرنگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ انڈسٹری، صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کروا دی ۔اب خوراک سے متعلق تمام معلومات اب صرف ایک کلک کی دوری پر ۔پنجاب فوڈاتھارٹی ویب سائٹ کا 2.0 ورژن لانچ کر دیا گیا۔نئی ویب سائٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق اور صارفین کے لیے آسان بنایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ کے2.0ورژن کا افتتاح کر دیا ۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ انڈسٹری اورصارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کروا تے ہوئے ویب سائٹ کا 2.0ورژن لانچ کر دیا گیا ہے۔نئی ویب سائٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق اور صارفین کے لیے آسان بنایا گیا ہے۔ راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ ویب سائٹ کو تفصیلات اور معلومات سے بھرپور بنایا گیا ہے۔فوڈ بزنس آپریٹر اپنا لائسنس اپلائی، لائسنس فیس اور اجرا کو ٹریک کر سکے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ویب سائٹ پرپنجاب فوڈاتھارٹی قوانین مکمل تفصیل کے ساتھ دیے گئے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔مزید برآںپنجاب فوڈاتھارٹی ویب سائٹ پر شکایت درج اور ٹریک کرنے کا بھی آپشن دیا گیا ہے۔صارف خوراک کے حوالے سے شکایت ویب سائٹ پر درج کروا کر سٹیٹس کو ٹریک بھی کر سکتا ہے۔راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ صارف کے لیے گھر میں خوراک کے ٹیسٹ کرنے کے طریقے بھی جان سکیں گے۔ ڈائٹ پلان، نیوٹریشن کے حوالے سے راہ نمائی بھی حاصل کی جا سکے گی۔فوڈ پروڈکٹ رجسٹریشن،فوڈ ہینڈلر ٹریننگ کی بکنگ کیکے فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔علاوہ ازیں فوڈ ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کے حصول کی بھی مکمل معلومات دستیاب ہوں گی۔ پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے بنائی گئی موبائل اپلیکیشنز کے لنک بھی ویب سائٹ پر دیے گئے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہنئی ویب سائٹ بنانے کا مقصد فوڈ بزنس کرنے والوں کو دفتر آنے کی زحمت کو کم کرنا ہے۔اپنے بزنس پوائنٹ پر بیٹھے ہی لائسنس اپلائی کرنے، چالان جمع یا ایس او پیز کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے جدید ویب سائٹ بنانے پر آئی ٹی ٹیم کی محنت کو سراہا