مشیر کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے گجرات میں عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال،جمنیزیم ہال اور ای لائبریری کا بھی دورہ کیا
لاہور(خبر نگار)وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامورنوجوانان وہاب ریاض نے جمعۃ المبارک کو پاکپتن اور گجرات کے اضلاع کا دورہ کیا اور عیدالاضحی کے حوالے سے امن وامان،مویشی منڈیوں کے قیام، صحت، تعلیم، زراعت کے امور کاجائزہ لیا،مشیرکھیل پنجاب نے سپورٹس ویونیوز کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر پاکپتن امتیاز کھچی نے مشیر کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض کو بریفنگ دی، مشیر کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض عیدالاضحی کے حوالے سے ضلع پاکپتن میں امن وامان،مویشی منڈیوں ودیگر شعبوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا، انہوں نے ہدایت کی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے اور جانوروں کیلئے ادویات کا بھی انتظام کیا جائے، مشیر کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے درگاہ بابا فرید گنج شکرکے مزار پر بھی حاضری دی۔
ضلع گجرات کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے مشیر کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض کو امن وامان، مویشی منڈیوں کے قیام ودیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحی کے موقع پر تمام انتظامات مکمل ہیں، امن وامان کے حوالے سے ضلع بھر میں مکمل مذہبی آہنگی کی فضاء کے لئے اقدامات اٹھاگئے ہیں، مشیر کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال،جمنیزیم ہال اور ای لائبریری کا بھی دورہ کیا، انہوں نے محکمہ سپورٹس کے افسران کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے بعد بھی سمر کیمپس جاری رکھے اور بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔