پاکستانسٹیکھیل

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام دوروزہ ایس بی پی انٹر ڈویژنل آرچری چیمپیئن شپ اختتام پذیر

آرچری چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی حوصلہ افزاء رہی ہے یہی کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں گے،ڈی جی سپورٹس پنجاب

بوائز انفرادی 70میٹر کے مقابلے میں جھنگ کے قاسم طاہر پہلے، لاہور کے علی رضا دوسرے اور لاہور ہی کے واصف تیسرے نمبر پر رہے

لاہور (خبر نگار)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام دوروزہ ایس بی پی انٹر ڈویژنل آرچری چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے بھوربن سٹیڈیم مری میں کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپیئن شپ میں اچھے مقابلے ہوئے،دو روزہ آرچری چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، کھلاڑیوں کی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے،رہی نوجوان ملک کا نام روشن کریں گے، محکمہ سپورٹس پنجاب کے افسران اور آفیشلز نے بہترین ایونٹ منعقد کرایا ہے جس میں کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے آیاہے، بھوربن سٹیڈیم مری میں یہ سلسلہ جاری رکھیں گے،جو کھیل یہاں ہوسکتے ہیں وہ کرائیں گے،بھوربن گراؤنڈ کواپ گریڈ کیا جائے گا،ہاسٹل کی منظوری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، اختتامی تقریب میں سماجی شخصیت فیاض احمدعباسی بھی شریک تھے،تمام ڈویژنل سپورٹس آفیسران،آفیشلز اور صدر مری پریس کلب سدھیر عباسی کو شیلڈز دی گئیں۔ڈاکٹر قرۃ العین نے گرلز کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،مناحل، ماہ نور اور میشال کی کارکردگی نمایاں رہی۔
نتائج کے مطابق انڈر 10گرلز (انفرادی) مقابلے میں فیصل آباد ڈویژن کی آیت نے پہلی، لاہور ڈویژن کی مشال نے دوسری اور راوالپنڈی ڈویژن کی ارسار نے تیسری پوزیشن حاصل کی،انڈر 15گرلز (انفرادی) مقابلے میں لاہور ڈویژن کی ماہ نور پہلے،

لاہور ڈویژن ہی کی مناحل دوسرے اور راولپنڈی ڈویژن کی انیقہ تیسرے نمبر پر رہیں، انڈر 16گرلز (انفرادی) مقابلے میں راولپنڈی ڈویژن کی الیزہ نے پہلی، راولپنڈی ڈویژن ہی کی عائشہ یاسین نے دوسری اور کراچی کی انیسہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،گرلز ٹیم ایونٹ 30میٹر کے مقابلے میں فیصل آباد ڈویژن نے پہلی، بہاولپور ڈویژن نے دوسری اور لاہورڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی،گرلز انفرادی 70میٹر کے مقابلے میں لاہور ڈویژن کی ربیعہ شاہد پہلے، لاہور ڈویژن ہی کی سائرہ دلشاد دوسرے اور جھنگ کی سعدیہ عابد تیسرے نمبر پر رہیں،انڈر 14بوائز (انفرادی) مقابلے میں فیصل آباد ڈویژن کے فرحان خان اول، لاہور ڈویژن کے علی سعید دوئم اور راولپنڈی ڈویژن کے محمد علی سوئم رہے،بوائز ٹیم ایونٹ 30میٹر کے مقابلے میں لاہور ڈویژن پہلے، ملتان ڈویژن دوسرے اور راولپنڈی
ڈویژن تیسرے نمبر پر رہے،بوائز انفرادی 70میٹر کے مقابلے میں جھنگ کے قاسم طاہر پہلے، لاہور کے علی رضا دوسرے اور لاہور ہی کے واصف تیسرے نمبر پر رہے۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈویژنل سپورٹس افسران وحید بابر منظر فرید شاہ، رانا ندیم انجم،طارق نذیر،طارق خانزادہ،ڈی ایس او رحیم یار خان محمداشفاق اور تمام ٹیکنیکل آفیشلز میں سوینئرزتقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button