کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا چھٹی کے روز مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوورز اور سمن آباد انڈر پاس کا دورہ کیا۔
اکبر چوک فلائی اوورز کی 150 میں سے 146 پائلیں مکمل، ریٹیننگ والز، گرڈر اور پائل کیپس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ بریفنگ
لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نگ چھٹی کے روز مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دور کیا۔ انہوں نے زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوورز اور سمن آباد انڈر پاس کا دورہ کیا۔چیف انجینئر اسرار سعید اور سائٹ پر موجود متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور کو بتایا گیا کہ سمن آباد انڈر پاس کے دونوں بیرلز کا کام مکمل کر لیا گیا۔سمن آباد کی جانب جانے والی ایک سروس روڈ گول چکر تک مکمل، دوسری پر کام جاری یے۔انڈرپاس کی سمن آباد جانے والی سڑک پر اسفالٹ کے کام کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔ سمن آباد انڈر پاس تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن یے۔انڈرپاس سے گلش راوی کی جانب جانے والی سڑک پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے افسران کو ہدایت کی کہ کی کام کی سپیڈ کو مزید بڑھایا جائے اور انڈرپاس کو ٹریفک کے لیے جلد از جلد کھولا جائے۔ بعد ازاں کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نےاکبر چوک فلائی اوورز کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فلائی اوورز کی 150 میں سے 146 پائلیں مکمل کر لی گئیں ہیں ریٹیننگ والز، گرڈر اور پائل کیپس پر کام تیزی سے جاری ہے۔منصوبے کے گرد یوٹرن پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے اکبر چوک فلائی اوورز کے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور منصوبے کی ہر شفٹ کی نگرانی کی ہدایت کی۔