سٹی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پائن ایونیو مویشی منڈی کا دورہ کیا

پائن ایونیو منڈی میں بہترین انتظامات ہیں بارش کی صورت میں منڈیوں میں مشینری دستیاب رکھیں

منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر سپرے اور جانوروں کی ڈائیگناسٹک سکیننگ کی جا رہی ہے

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پائن ایونیو مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایم او آر سہیل اشرف گوندل و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ پائن ایونیو منڈی میں بہترین انتظامات ہیں بارش کی صورت میں منڈیوں میں مشینری دستیاب رکھیں۔ کمشنر لاہور نے بیوپاریوں سے سہولیات بارے خصوصی طورپر پوچھا۔ سب نے اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنرلاہور نے لائیوسٹاک، میڈیکل، ریسکیو 1122 کاونٹرز کو چیک کیا۔ادویات اور ریکارڈ کاجائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سپرے اور جانوروں کی ڈائیگناسٹک سکیننگ کی جا رہی ہے۔ لاہور ڈویژن کی ہر منڈی ٹیکس فری/ فیس فری ہے۔ جگہ، پانی اور لائٹس مہیا ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پچھلے سال تقریباً ڈیڑھ ارب روپے سرکاری اخراجات آئے۔ اس مرتبہ سرکار کا ایک روپیہ نہیں لگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی، میونسپل اور لائیوسٹاک افسران ایک ایک منڈی کو چیک کررہے ہیں۔ منڈیوں کی وجہ سے کوئی روڈ بلاک نہ ہو۔ ٹریفک پولیس اور ایم سی ایل تمام روڈز کو کلیئر رکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کسی منڈی کے جانوروں کی لوڈنگ اوران لوڈنگ کسی روڈ پر ہرگز نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button