سٹی

سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال کا مویشی منڈی شاہ پور کانجراں اور ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ

شاہ پور کانجراں میں فوری طور پر 100 واٹر کولر نصب کیے جائیں۔سیکرٹری بلدیات

ایل ڈی اے ایونیو ون سیل پوائنٹ پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔پرویز اقبال

لاہور (خبر نگار)
سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال نے کہا ہے کہ فوری طور پر شاہ پور کانجراں منڈی میں 100واٹر کولر نصب کیے جائیں وہ گزشتہ روز شاہ پور کانجراں اور ایل ڈی اے ایونیو ون مویشی منڈی کا دورہ کر رہے تھے۔دورے کے دوران سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال نے دونوں منڈیوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور موقع پر بیوپاریوں، خریداروں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کیا۔سیکرٹری بلدیات نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ بیوپاریوں کو پانی اور بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بکر منڈی کے اطراف میں ناجائز پارکنگ اور تجاوزات کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کے دورے کے دوران سیکرٹری بلدیات پنجاب نے سی ای او کیٹل کمپنی کو ہدایات کیں کہ منڈی میں فوری طور پر 100واٹر کولر نصب کیے جائیں تاکہ منڈی آنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں قائم تمام منڈیوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ہر چھوٹی بڑی منڈی میں جانوروں کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کے کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے ایونیو ون سیل پوائنٹ 4ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ہے اور شہریوں کے لیے منڈی میں دوہزار چھوٹے جانور اور جبکہ 400 بڑے جانور لائے گئے ہیں۔اس کے علاؤہ منڈی میں ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ دو شفٹوں میں صفائی ستھرائی کے امور سر انجام دے رہا ہے لہذا خریداروں اور بیوپاریوں سے گزارش ہے کہ وہ منڈی انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button