
تفصیلات کے مطابق 4 پاکستانیوں سمیت 24 کوہ پیماؤں نے کامیابی کے ساتھ نانگا پربت کی چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ساجد سدپارہ اور شاہ دولت نے آج صبح بغیر اضافی آکسیجن کے نانگا پربت کی چوٹی کو کامیابی کے ساتھ سر کرلیا۔
الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابوظفرصادق اور سیکرٹری جنرل کرار حیدری نے پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ کو نانگا پربت چوٹی سر کرنے پر مبارکباد دی ہے
8125 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے






