تعلیمسٹی

ڈاٸریکٹر کوار ڈینیشن پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن ڈاکٹر تنویر قاسم کی یو ای ٹی کے قائمقام وائس چا نسلر ڈاکٹر حبیب الرحمن سے ملاقات ،وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

لاہور (خبر نگار) یوای ٹی کے پی وی سی ڈاکٹر حبیب الرحمن نے یوای ٹی کے قائمقام وائس چانسلر کا منصب سنبھال لیا۔ڈاٸریکٹر کوار ڈینیشن پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن ڈاکٹر تنویر قاسم نے نٸے واٸس چانسلر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر پھول پیش کیے اور مبارک باد دی۔ انہوں نےامید ظاہر کی کہ ڈاکٹر حبیب الرحمن کی قیادت میں یوای ٹی میں میرٹ اور شفافیت کا بول بالا ہو گا ۔ پی ایچ ای سی اعلی تعلیم کے لیے یونیورسٹیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گا۔ چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی قیادت میں پی ایچ ای سی پنجاب میں اعلی تعلیم کے معیار اور تحقیق کو فروغ دینے کی پوری کوشش کررہا ہے ۔ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یوای ٹی کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر یوای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب نے بھی مبارک باد دی۔ ڈاکٹر حبیب الرحمن یوای ٹی کے پروواٸس چانسلر اور فیکلٹی آف سول انجٸینرنگ کے ڈین کے عہدے پر فاٸز ہیں۔انہوں نےواٸس چانسلر منصور سرور کے چار سالہ ٹینور کے خاتمے پر قاٸمقام واٸس چانسلر کا چارج سنبھالا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button